• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی جرائم کی روک تھام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عمران خان کی علماء سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشرتی اصلاح کیلئے علما کرام کا خصوصی کردار ہے،معاشرے میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کی روک تھام اور سد باب کیلئے حکومت، اساتذہ اور علما کرام کو مل کر کام کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کراچی میں ملاقات کرنے والے علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،علما ئے کرام نے وزیراعظم کو قومی و بین الاقوامی سطح پر ناموسِ رسالت، اسلامو فوبیا، ختم نبوت اور امتِ اسلامی کے اتحاد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا اور وزیراعظم کے ریا ست مدینہ کے ویژن کی تائید کرتے ہوئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

ملک بھر سے سے مزید