• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان نے داڑھی منڈوانے پر پابندی عائد کردی

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان کے صوبوں ہلمند اور کابل میں طالبان نے داڑھی منڈوانے پر پابندی عائد کر دی ہے، حجاموں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر وہ شیو کرتے ہوئے پکڑے گئے تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی ۔ 

طالبان کا کہنا ہے کہ یہ اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس پر سزائیں بھی دی جائیں گی۔ 

طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں ہلمند صوبے کے ہیر ڈریسرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لوگوں کی شیو نہ کریں اور اگر کوئی بھی اس میں ملوث پایا گیا تو اسے سخت سزادی جائے گی ۔ 

کابل میں ایک حجام نے کے مطابق طالبان نے ہمیں حکم دیا ہے کہ داڑھی کاٹنا بند کر دو جبکہ وہ پکڑنے کے لیے سادہ لباس میں جاسوس بھی بھیج سکتے ہیں۔ 

اس حوالے سے ڈائریکٹر اطلاعات اور ثقافت حافظ رشید ہلمند نے میڈیا کو بتایا کہ داڑھی مونڈھوانے پر پابندی کا فیصلہ مذہبی پولیس اور صوبے کے تمام حجاموں کے ساتھ ہونے والی ایک میٹنگ میں متفقہ طور کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر انفارمیشن اور کلچر حافظ رشید ہلمند نے مزید کہا کہ داڑھی مونڈھوانا اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اب اس خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ادھر برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ میں بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ داڑھی مونڈھوانے پر پابندی سے متعلق کابل میں بھی کئی حجاموں کو تنبیہ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہرات کا کنٹرول حاصل کرتے ہی طالبان کی مقامی قیادت نے صوبے بھر میں داڑھی مونڈھوانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

تازہ ترین