لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی پنشنرز ایسوسی ایشن نے 3 ماہ سے پنشن نہ ملنے پر30ستمبر کو ٹرانسپورٹ ہائوس ایجرٹن روڈ سیکرٹری ٹرانسپورٹ آفس کے سامنے احتجاجی جلسےاور وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز پنشنرز ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےپی آر ٹی سی پنشنرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں سراج الدین ثاقب، جان محمد کاشف، علی اصغر عباسی اور بدر احمد صدیقی نے کہا کہ احتجاج میں بیوگان اور پنشنرز شریک ہوں گے۔