• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان نے بابر اعظم کے ساتھ اپنی کامیاب پارٹنرشپ کا راز بتادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی کامیاب اوپننگ پارٹنر شپ کا راز بتادیا۔

محمد رضوان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بابر اعظم کے ساتھ اپنی پارٹنر شپ  کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ کھیلنے کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہم دونوں ہمیشہ چیزوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور کھیل کے دوران بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق کام کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ ’سارا نظام چلانے والی ذات اللّٰہ پاک کی ہے، سب کچھ اللّٰہ سے ہوتا ہے۔‘

محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

دونوں کھلاڑی اس وقت قومی ٹی 20 کپ کھیل رہے ہیں اور دونوں کرکٹر ہی آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین