• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکٹرم کی کامیاب نیلامی، 30 ملین ڈالر سے زائد کی آمدن

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان کو آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس)2021 اسپیکٹرم کی کامیاب نیلامی سے 30ملین ڈالر سے زائدکی آمدن ہو ئی ہے ، اسپیکٹرم کی نیلامی پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں منگل کے روز ہوئی،نیلامی کا عمل صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا اور تقریباً شام سات بجے تک جاری رہا،1800 میگا ہرٹز بینڈ کے لئے الیکٹرانک نیلامی میں سی ایم پاک (زونگ) اور پی ایم سی ایل (جاز) سمیت دو آپریٹروں نے حصہ لیا ، الیکٹرانک نیلامی 18راؤنڈ تک جا پہنچی اور1800میگا ہرٹز بینڈ میں 10میگا ہرٹز (5میگا ہرٹز کے 2بلاکس) کیلئے زونگ کی طرف سے14.398ملین ڈالر کی کامیاب بولی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، 1800میگاہرٹز بینڈ میں فروخت ہونے والا اسپیکٹرم اے جے اینڈ کے اور جی بی کے لئے مذکورہ بینڈ میں پیش کردہ کل سپیکٹرم کا 85فیصد ہے، ٹیلی نار، یوفون اور زونگ نے 1800 میگا ہرٹز بینڈ میں 1اعشاریہ 2میگا ہرٹز بھی حاصل کیا،2100 میگا ہرٹز بینڈ میں 15 میگا ہرٹز کے سپیکٹرم کے لئے مقررہ بیس پرائس پرٹیلی نار پاکستان کو کامیاب قرار دیا گیا، 2100 میگا ہرٹز بینڈ میں فروخت ہونے والا سپیکٹرم مذکورہ بینڈ میں کل پیش کردہ سپیکٹرم کا 50 فیصد ہے، اے جے کے اور جی بی کےلئے اس سپیکٹرم کی نیلامی سے حاصل ہونے والی کل آمدنی 30 ملین امریکی ڈالر سے زائد ہے،پی ٹی اے نے نیلامی کا عمل بین الاقوامی شہرت یافتہ کنسلٹنٹ جے وی ٹیلکونیٹ/ فرنٹیئر اکنامکس کی مدد سے مکمل کیا،حکومت پاکستان نے اکتوبر 2020میں وزیر خزانہ کی زیر صدارت آکشن ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی،11 اگست 2021 کو پالیسی ہدایت جاری کی گئیں جس کے تحت پی ٹی اے نے صارفین کے مفادات کے پیش نظر سپیکٹرم نیلامی کے عمل کو منصفانہ اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

تازہ ترین