• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اکاؤنٹس کے گرفتار دو افسران سے ایک اور مقدمہ کی تفتیش کی اجازت

ملتان(سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پچیس کروڑ کے کرپشن مقدمہ میں گرفتار محکمہ اکاؤنٹس کے افسر محمد جہانزیب اور امتیاز علوی کو ایک اور مقدمہ میں شامل تفتیش کرنے کے لیے جیل سے طلب کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔اینٹی کرپشن نے ھائی وے اور اکاؤنٹ آفس کے 32 ملازمین کے خلاف مقدمہ نمبر 9درج کیا تھا اینٹی کرپشن عدالت نے ڈپٹی اکاؤنٹنٹ امتیاز علوی اور جہانزیب کی ضمانت بعد از گرفتاری بھی خارج کی تھی تاہم اب مقدمہ نمبر 11 میں شامل تفتیش کرنے کے لیے سرکل آفیسر نے درخواست دائر کی ہے۔
تازہ ترین