ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں حمزہ شہبازشریف کے دورہ جنوبی پنجاب کے شیڈول و دیگر سرگرمیوں بارے سینئرلیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کو مقامی رہنماؤں کی جانب سے دور رکھا جارہا ہے ،اس حوالے سےمسلم لیگ ن کے عہدے داروں واراکین کی گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے حوالے سے میڈیا کی جانب سےسوالات کئے گئے تو مقامی رہنماؤں کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا اور انہوں نے اس معاملہ کو گول مول کرنے کی کوشش کی ،ان سے سوال کیا گیاکہ حمزہ شہباز تعزیتوں کے سلسلے میں 15 سے زائد اراکینِ یا ٹکٹ ہولڈرز کے گھروں پر جا رہے ہیں‘ مخدوم جاوید ہاشمی کے بھانجے کی فوتدگی پر کیوں نہیں جارہے ، جس پر سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ نے کہا کہ میرے علم میں یہ بات نہیں ہے۔