• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوہ خاتون کی زمین ہڑپ کرنے کاالزام نائب تحصیلدارکے خلاف انکوائری شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نےبیوہ خاتون کو 32 کنال 12 مرلے زمین سے محروم کرنے کے الزام میں نائب تحصیلدار دنیا پورو دیگر کے خلاف انکوائری شروع کردی ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حیدر عباس وٹو کو دنیا پور کی رہائشی بیوہ خاتون بلقیس بی بی نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نائب تحصیلدار الطاف حسین ، عابد گوندل سمیت دیگر افراد نے اسکو 32 کنال 12 مرلے زمین سے محروم کردیا ۔جس پر سرکل آفیسر لودھراں کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین