• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کو نوٹس بھیج کر ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، تاجر اتحاد

پشاور(وقائع نگار)تاجراتحادخیبرپختونخوا کے صدر مجیب الرحمان کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں شوکت اللہ ہمدرد ٗ میاں عقیل ٗانجینئر عقیل ایاز حان ٗہمایون حان ظفر منہا س زبیرگل نثار خلیل نصیر ہاشمی عزیز حان وحید احمد افتاب احمد فیاض حان عالم حان فضل کریم حاجی محمد شوکت اور دیگر صدور نے شرکت کی اجلاس سے صدر مجیب الرحمان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ملک میں بجلی گیس پٹرول اور دیگر اشیاء خورد نوش روز مرہ استعمال کرنے والی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے بات کر رہی ہیں اس لئے ادویات، کاسمیٹکس، گاڑیوں وغیرہ ان تمام چیزوں پر ایڈوانس ٹیکس ختم کیا جائے۔ ایف بی آر کی طرف سے تاجروں کو نوٹس بھیج کر ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے تاجر تنظیموں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے ٹیکس نظام میں ترامیم تاجروں سے مشاورت کے ساتھ کی جائیں۔ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تاجروں کو پر امن رہنے دیا جائے تاکہ وہ عزت سے اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں بجلی صارفین پر مزید ٹیکسز لگانے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے تاجروں کے حقیقی نمائندوں کے ساتھ مل بیٹھ کرتمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے بصورت دیگر تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین