• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلوگا وہیل کی چیک اپ کراتے دلچسپ ویڈیو وائرل


انسانوں سے بے حد پیار کرنے والے خوبصورت جانور بیلوگا وہیل کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اپنی معصوم حرکتوں کے سبب مچھلیوں کی ایک قسم بیلوگا وہیل ہر عمر کے فرد کو پسند آتی ہے اور سب ہی کی دوست بن جاتی ہے، انسانوں سے فوراً مانوس ہو جانے والی بیلوگا وہیل کی ایک دلچسپ ویڈیو انسٹا گرام پر وائرل ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید بیلوگا وہیل کے پاس ایک رضا کار خاتون بیٹھی ہوئی ہے اور بیلوگا وہیل کی صحت کا معائنہ کر رہی ہے۔

اس دوران سفید بیلوگا وہیل بڑے لاڈ سے بچوں کی طرح بَل کھاتی ہوئی اپنا معائنہ کروا رہی ہے اور ساتھ میں آوازیں بھی نکال رہی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل اس ویڈیو نے لاکھوں دلوں کو پگھلا دیا ہے جسے دیکھنے کے بعد سب ہی اس بیلوگا وہیل کے پیار میں گرفتار نظر آ رہے ہیں۔