• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنان ناگہانی موسمی حالات میں عوامی فلاح کے کاموں میں حصہ لیں، خالد مقبول

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شہرِ کراچی میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، کارکنان ناگہانی موسمی حالات میں عوامی فلاح کے کاموں میں حصہ لیں۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حق پرست عوام اور کارکنان احتیاطی تدابیر اپنائیں، بجلی کے آلات، تنصیبات، تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تنظیم کے کارکنان ناگہانی حالات کے پیشِ نظر عوامی فلاح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور دوسروں کا خیال رکھیں۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ سڑک پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں آہستہ چلائیں تاکہ حادثات سے بچاؤ ممکن ہو، شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی صورت میں سڑک پر موجود دیگر افراد کا خیال رکھیں۔

تازہ ترین