• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امریکی سفارتخانے، سندھ حکومت کی کورونا ویکسینیشن سے متعلق مہم کا آغاز

امریکی سفارتخانے اور حکومت سندھ نے کورونا ویکسینیشن  کے حوالے سے  ’فضاوں سے فلاح تک‘ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، افتتاحی تقریب میں فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

امریکی قونصلیٹ کے اعلامیے کے مطابق مہم کی افتتاحی تقریب جناح اسپتال کراچی  میں منعقد کی گئی، فضاؤں سے فلاح تک وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم ہے۔

تقریب میں امریکی ناظم الامور اینجیلا ایگلر، صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو شریک تھیں، جبکہ  گلوکار شہزاد رائے، اداکارہ ماہرہ خان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب  نے بھی شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق امریکا نے جولائی سے اب تک ایک کروڑ 58 لاکھ ویکسین خوراکیں فراہم کی ہیں، اکتوبر میں مزید 96 لاکھ فائزر ویکسین کی خوراکیں فراہم کرنے کا ارادہ ہے۔

امریکی ناظم الامور اینجیلا ایگلر نے کہا کہ فخر ہے وبا کے خاتمے کے لئے پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے امریکی سفارتخانے کی جانب سے  تعاون پر امریکی وفد کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین