مختلف امور پر مشاورت کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) سیکریٹریٹ میں 11 اکتوبر کو 3 بجے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اس سربراہی اجلاس کے لیے چار نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
اجلاس میں مہنگائی، انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر مشاورت ہوگی۔
پی ڈی ایم کے زیر اہتمام نومبر اور دسمبر کے شیڈول اور اسلام آباد کی طرف کاروان پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔