• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ ٹیکس وصولیوں میں 38.3 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ 

اس حوالے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عبوری اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 1 ہزار 395 ارب روپے محصولات حاصل ہوئے، جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1 ہزار 211 ارب روپے تھا۔

ایف بی آر کے مطابق رواں سال پہلی سہ ماہی میں 59 ارب روپے کے ری فنڈ جاری کیے گئے، مجموعی طور پر پہلی سہ ماہی میں 14 سو 54 ارب روپے کے محصولات حاصل ہوئے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ایف بی آر 5 ہزار 829 ارب روپے کے محصولات کا ہدف باآسانی کرلے گا۔

اس میں کہا گیا کہ ستمبر میں 31.2 فیصد اضافے سے 535 ارب کے محصولات اکٹھے کیے گئے۔

ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں 408 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1،059 ارب روپے کے محصولات حاصل ہوئے۔

تازہ ترین