امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے آئندہ سال پاکستان میں ڈالر کی قدر 180 روپے تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
امریکی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ ڈالر کی افغانستان منتقلی بتائی ہے۔
اس سے پہلے فچ نے رواں سال ڈالر کی قیمت 165 روپے تک رہنے کی امید ظاہر کی تھی۔
خیال رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی مہنگی ترین سطح کو عبور کرتے ہوئے بدستور بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔
ستمبر کے آخری کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو کر 170 روپے 65 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی یہ بلند ترین اختتامی قیمت ہے۔