• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈورا پیپرز میں سچن ٹنڈولکر کا نام بھی شامل

بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں آف شور کمپنیاں رکھنے والی شخصیات میں سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے سچن ٹنڈولکر کے وکیل کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری جائز ہے، جس کی تفصیلات ٹیکس حکام کے سامنے رکھی گئی ہیں۔

پنڈورا پیپرز میں 300 بھارتی شہریوں جبکہ 700 پاکستانی شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔

بھارت کے معروف تاجر انیل امبانی کے نام پر 18 آف شور کمپنیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 پنڈورا پیپرز کی دستاویزات کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ لندن میں آف شور کمپنیوں کے ذریعے جائیدادیں خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر ہیں۔

خیال رہےکہ پنڈورا پیپرز ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہیں اور تحقیقات میں دنیا کے 117 ملکوں کے 150 میڈيا اداروں کے 600 سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیا ہے، صحافتی دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات میں پاکستان سے دی نیوز کے عمر چیمہ اور فخر درانی شریک ہوئے۔

تازہ ترین