• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شہری کی نیویارک کی گلیوں میں کشور کمار کا گانا گاتے ویڈیو وائرل


نیویارک میں موجود ایک بھارتی شہری کا اسٹریٹ آرٹسٹ کے ساتھ مشہور گلوکار کشور کمار کا گانا گاتے ہوئے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں رنگ، نسل اور زبان کے مختلف ہوتے ہوئے بھی مواد اگر عوام کو پسند آ جائے تو اِسے وائرل ہوتے دیر نہیں لگتی۔

ایسی ہی ایک مثال نیویارک سٹی کی گلیوں میں سے انٹرنیٹ کی زینت بن رہی ہے جس میں ایک بھارتی معروف گلوکار کشور کمار کا گانا ’ دلبر میرے‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران ایک نیو یارک کا رہائشی، اسٹریٹ آرٹسٹ گٹار بجا رہا ہے اور گانے سے خوب محظوظ ہو رہا ہے۔

اس ویڈیو کا، ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیویب پر آنا ہی تھا کہ اس کو خوب پزیرائی مل گئی ۔

اس وائرل ویڈیو کو ناصرف یوٹیوب بلکہ سوشل میڈیا کے دیگر پیلٹ فارمز انسٹا گرام، فیس بُک اور ٹوئٹر پر بھی خوب پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے۔