• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے خود کو NRO دے دیا: حافظ حمد اللّٰہ

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑ میں حکومت نے خود کو این آر او دے دیا۔

جاری کیئے گئے بیان میں نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجراء پر پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے کابینہ میں شامل آٹا، چینی، پیٹرول، دوائی چوروں کو تحفظ دے دیا۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے رنگ روڈ، مالم جبہ، بی آر ٹی اور ملین ٹری مافیاز کو بھی تحفظ دے دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے امپورٹڈ اور سیاسی خانہ بدوشوں پر مشتمل ٹیم کو احتساب سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کےترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نیب ترمیمی آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتی ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ 3 سال سے اپوزیشن کو این آر او نہ دینے کا کہہ کر اپنی کرپٹ ٹیم کو این آر او دے دیا گیا ہے۔

تازہ ترین