کراچی( اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی۔قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے آرائیول کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی جس کے بعد اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت دی گئی ہے۔قومی اسکواڈ اتوار کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرے گا جب کہ پیر اور منگل کو قومی اسکواڈ کے ٹریننگ سیشنز ایل سی سی گراؤنڈ لاہور میں منعقد ہوں گے۔