• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیما مالنی سے مشابہہ قرار دیئے جانے پر کیارا ایڈوانی خفا

بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی کی جانب سے خود کو بھارتی سینئر اداکارہ ہیما مالنی سے مشابہہ قرار دیئے جانے پر خُفگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

کیارا ایڈوانی کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ہیما مالنی کی کاپی قرار دیا جا رہا تھا جس پر انہوں نے ردِ عمل دیا ہے۔

کیارا ایڈوانی کا کہنا ہے کہ ’اُنہیں یہ اچھا نہیں لگتا کہ اُن کا موازنہ کسی اداکارہ کے ساتھ کیا جائے، وہ جانتی ہیں کہ ہیما مالنی ایک خوبرو، سینئر اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں، ہیما مالنی نے بھارتی شوبز انڈسڑی میں بہت اعلیٰ پروجیکٹس کر رکھے ہیں مگر وہ خود کو ہیما مالنی سے ملائے جانے پر خوشی محسوس نہیں کرتی ہیں۔‘

کیارا ایڈوانی کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں کسی سے مشابہہ قرار دیا جانا بے حد عجیب لگتا ہے۔‘

کیارا ایڈوانی نے کہا کہ ’وہ خود ایک اداکارہ ہیں اور اُن کی اپنی ایک الگ پہچان ہے، اُنہیں لفظ ’ ڈوپیل گینگر‘ ( مشابہہ ) پسند ہی نہیں ہے۔‘

تازہ ترین