کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ اسپنر سعید اجمل نےکہا ہے کہ بھارت کامضبوط اور تگڑے اسپانسرز کی وجہ سےعالمی کرکٹ پر قبضہ ہے۔مجھ پر غیرقانونی بولنگ ایکشن کا الزام لگانے سے قبل آئی سی سی نے بھارتی اسپنر ایشون کو 6 ماہ کے لیے بولنگ سے روک دیا اور اسے آرام کرنے کا کہہ دیا۔ اس کے بعد ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن کو انٹرنیشنل کھیلنے سے روکا گیا،پھرمجھے اور حفیظ کو سائیڈ لائن کر دیا گیا۔بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور اسپنر ہربھجن سنگھ کے ساتھ بھی مسئلہ تھا لیکن چونکہ وہ دونوں بھارتی ہیں ، ان کے کرکٹ بورڈ کے پاس پیسہ اور اسپانسرز دونوں تگڑے ہیں، اور پیسہ سر چڑھ کر بولتا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں فائدہ ہوا۔