• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خود سے متعلق پھیلی ایک افواہ کے سچ ہونے کی منتظر ہیں۔

ماہرہ خان کے سُنہری دل اور خوبصورت اداؤں کا تو ہر کوئی شیدائی ہے۔

ماہرہ خان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بھی اُن کے مداح جاننا چاہتے ہیں، اسی لیے اُن کی ذات سے جڑی اکثر و بیشتر افواہیں گردش میں رہتی ہیں جنہیں انٹرنیٹ پر خوب توجہ بھی ملتی ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران خود سے متعلق زیر گردش افواہوں سے متعلق بتایا، اس انٹرویو کا ایک حصہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔


ماہرہ خان نے شو کے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’یوٹیوب پر اُن سے متعلق ایک افواہ زیر گردش ہے کہ یو ٹیوب پر دو محل نما گھروں سے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اُن کی مالک ماہرہ خان ہیں۔‘

ماہرہ خان نے کہا کہ ایک گھر میں اُن کی بہت ساری تصویریں آویزاں ہیں  جبکہ  ایک اور گھر سے متعلق یو ٹیوب پر دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ اُن کا گھر ہے، وہ گھر بہت خوبصورت اور بہت بڑا ہے۔اُن کی دعا ہے کہ یہ افواہ سچ ہو جائے کہ کاش وہ گھر واقعی میں اُن کا ہوتا۔


تازہ ترین