بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے پارٹی کے ناراض رہنما میر ظہور احمد بلیدی کو پارٹی کا قائمقام صدر مقرر کردیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق میر ظہور احمد بلیدی کو بلوچستان عوامی پارٹی کا قائم مقام صدر بنادیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی اے پی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ نے الیکشن کمیشن کو پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
میر ظہور احمد بلیدی چند روز قبل صوبائی وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
بی اے پی کے قائمقام صدر میر ظہور بلیدی، پارٹی اور وزیراعلیٰ جام کمال سے ناراض اراکین اسمبلی میں شامل ہیں۔