• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق بیورو کریٹ محمد عثمان فاروقی انتقال کرگئے

کراچی(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق بیورو کریٹ اور پیپلز پارٹی کی رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کرگئے،عثمان فاروقی کی نماز جنازہ بعد نمازعصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کرنے کے بعد طارق روڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی و صوبائی وزراسعید غنی ،ساجد جوکھیو، راجا رزاق،وقار مہدی، سید سہیل عابدی ودیگر کارکنان، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم پی اے شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئےمرحوم عثمان فاروقی کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔ شرمیلا فاروقی نے ایک جذباتی ٹوئٹ میں کہا کہ پاپا آپ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں آپکا دل میرے ساتھ دھڑکتا ہے۔ خیال رہے کہ محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین