• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی طویل القامت خاتون کا قد کتنا ہے؟


دنیا میں سب سے طویل قامت خاتون نے گنیز ورلڈریکارڈ میں جگہ بنالی، ترکی سے تعلق رکھنے والی رومیسا گیلگی کو دنیا کی طویل القامت خاتون قرار دیا گیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ترک خاتون کو 7 فٹ سے زائد قد پر دنیا کی قد آورخاتون قرار دے دیا۔

24 سالہ رومیسا گیلگی کا قد 7 فٹ 7 انچ ہے، جنہیں ویور سینڈروم ہے اس عمل میں قد بہت تیزی سے بڑھتا ہے۔

رومیسا کا کہنا ہے کہ ہر نقصان آپ کے لیے فائدہ میں تبدیل ہوسکتا ہے، لہٰذا اپنے آپ کو قبول کریں کہ آپ کون ہیں۔

رومیسا اس سے پہلے بھی 2014 میں دنیا کی قد آور ٹین ایجر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید