• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے کی حد عبور کرگئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ ، روپےکی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے کی حد عبور کر گئی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1763 ڈالر سے بڑھ کر 1771 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 700 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 16ہزار 700 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 51 روپے ہو گئی ہے ، تاہم چاندی کی قیمت 1400 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین