• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناپا پاکستان بھر میں ایکسی لینس سینٹرز قائم کرے، صدر عارف علوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر پاکستان عارف علوی نے ناپا پر زور دیا کہ وہ پاکستان بھر میں اسی طرح کے ایکسی لینس سینٹرز قائم کرے تاکہ عوام کو ملک کی تہذیبی ورثہ کی بے پناہ دولت تک آسان رسائی حاصل ہو جو 5000سال پہلے شروع ہوئی تھی اور21 ویں صدی میں عصری تنوع کی علامت ہے۔ گزشتہ شب نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) میں منعقدہ عظیم اردو شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کی شاعری اور تحاریر پر مشتمل پروگرام کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی قوم کے بھرپور ورثے کی عکاسی اور متحرک قومی شناخت کو فروغ دینے میں تخلیقی اور پرفارمنگ آرٹس، ثقافت اور ادب کے بنیادی کردار پر زور دیا ہے۔چیئرمین ناپا سید جاوید اقبال، ناپا بورڈ آف ڈائریکٹرز، ضیاء محی الدین صدر ایمریٹس، سینیٹر (ر) جاوید جبار، اعزازی قائم مقام صدر اور سی ای او، بورڈ کے ارکان بشمول طارق کرمانی، شاہ رخ حسن، مہتاب راشدی، انور رامل، ستیش آنند اور فوزیہ نقوی نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف کا ناپا میں آمد پر استقبال کیا۔کووڈ 19 حالات کی وجہ سے تقریب میں حاضری NAPA عملے اور طلباء تک محدود تھی۔صدر عارف علوی نےناپا کے صدر ایمیریٹس ضیاء محی الدین کی جانب سے غالب کی کچھ یادگار شاعری اور تحریروں کو بے مثال انداز میں پیش کرنے کو سراہا، پروگرام کی نظامت ڈرامہ فیکلٹی کے سربراہ خالد احمد نے کی۔ خاتون اول ثمینہ علوی اور صدر کے خاندان کے افراد نے بھی تقریب میں شرکت کی اور پروگرام کو دل سے سراہا۔

تازہ ترین