• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ جیل میں قید ملزم پراسرار طور پر ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ جیل میں قید ملزم علی بخش پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔

 جیل حکام کے مطابق ملزم نے خودکشی کی، جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گلے میں زار بند باندھ کر خودکشی کی، جس کے شواہد موجود ہیں۔

دوسری جانب متوفی کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ علی بخش پولیس کے تشدد کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ 

ورثاء کا مطالبہ ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سزا دی جائے۔

پولیس کے مطابق علی بخش کو موٹرسائیکل چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید