• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پائلٹ کے دورانِ ڈیوٹی شراب پینے پر ٹرانسپورٹ کینیڈا کا بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کینیڈا میں ایئر انڈیا کے پائلٹ کے دوران ڈیوٹی شراب پینے کے معاملے پر کینیڈین ٹرانسپورٹ ریگولیٹری نے بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ کینیڈا نے بھارت کو بھیجے خط میں واقعے کو سنگین معاملہ قرار دیا اور بھارتی ایئر لائن سے تحقیقات کے نتائج 26 جنوری تک فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا کہ کینیڈا میں بھارتی پائلٹ کے پرواز سے قبل 2 بریتھ ایلائزر ٹیسٹ معیار پر پورے نہیں اترے تھے جس کے بعد بھارتی پائلٹ کو طیارے سے اتار دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرلائن کی واقعے کی تصدیق، پائلٹ کو آف ڈیوٹی کر کے انکوائری کا اعلان کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ بھارتی ایئرلائن کے 23 دسمبر کو وینکور سے نئی دلی کی پرواز سے قبل پیش آیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید