• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کا سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ، غیرحاضری پر 6 سیکریٹریز کو نوٹس جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے ہمراہ سندھ سیکریٹریٹ کا غیراعلانیہ دورہ کیا اور سیکریٹریٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران 6 محکموں کے سیکریٹریز صبح ساڑھے 9 بجے تک دفاتر میں غیرحاضر پائے گئے۔

محکمہ بلدیات، خوراک، جنگلات، ثقافت، محنت اور لائیو اسٹاک کے سیکریٹری غیرحاضر رہے جس پر وزیرعلیٰ سندھ نے غیر حاضر سیکریٹریز سے باز پرس کا حکم دیا۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ نے غیرحاضر سیکریٹریز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیے۔

قومی خبریں سے مزید