وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ بڑے سے بڑا مسئلہ بھی بات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہیے، ہم اب کوئی افرا تفری نہیں ہونے دیں گے۔
کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران راجا فیصل ممتاز نے کہا کہ ریاست میں ہم سب کو ریاست کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، آزاد کشمیر دوبارہ کسی ایڈوینچر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے کے تمام نکات پر عمل کر رہے ہیں، 98 فیصد معاملات پر عمل جاری ہے۔
راجا فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت میں عوام اور حکومت کے درمیان دوری آئی تھی، ہم نے وہ ختم کی، ہم نے عوامی مفادات کے معاملات حل کرنے میں تاخیر نہیں کی، ہمارا کسی سے مقابلہ نہیں۔