• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹرمانچسٹر: مسروقہ کار کی ٹکر سے 18 سالہ شخص ہلاک، تحقیقات شروع

لندن (پی اے) گریٹر مانچسٹر میں مسروقہ کار کی زد میں آکر 18 سالہ شحص ہلاک ہو گیا۔ مسروقہ کار رکنے میں ناکام رہی۔ اتوار کو مقامی وقت 21:00 بی ایس ٹی پر جارج رچرڈز وے الٹرنچم گریٹر مانچسٹر میں واکس ویگن نے 18 سالہ مارکوس سائمنز ایلن کو ٹکر ماری تھی۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ اسے زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ بعد میں دم توڑ گیا۔ فورس نے واکس ویگن کی تصاویر جاری کی ہیں، جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ چوری کی گئی ہے اور گاڑی جائے حادثہ پر رکنے میں ناکام رہی۔ فورس نے کہا کہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ سارجنٹ فلپ شا نے کہا کہ فورس نے سرعت کے ساتھ انویسٹی گیشن کا آغاز کر دیا ہے اور آفنڈنگ وہیل کی منسلک تصاویر جاری کر دی ہیں، جن میں سے ایک سی سی ٹی وی سے لی گئی ہے، لہذا یہ بہترین معیار کی نہیں ہے لیکن اس سے گاڑی کا پتہ لگانے میں مددمل سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شخص اس حادثے کے ذمہ دار کی شناخت کو جانتا ہوگا اور میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں مدد کریں۔ اس کے ساتھ ہی میں ڈرائیور سے بھی کہتا ہوں کہ وہ سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعے میں معاونت کرنے اور کسی کو انصاف کے کٹہرے میں آنے سے روکنے اور پناہ دینے والے کسی بھی فرد کے خلاف پولیس مقدمہ قائم کرے گی۔
یورپ سے سے مزید