• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں تیر کمان کے وار سے متعدد افراد ہلاک، ملزم گرفتار

اوسلو(جنگ نیوز)ناروے میں ایک شخص نے تیر کمان کے ذریعے بڑی تعداد میں لوگوں کو قتل کردیا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،پولیس کے مطابق کونگسبرگ کے علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا اور اس میں ملوث ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے،ملزم نے یہ واردات اکیلے کی ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونےوالے افراد کی تعداد سے متعلق کچھ نہیں بتایا لیکن کہا جارہا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین