• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن اسپتال میں داخل

نئی دہلی (جنگ نیوز )سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ بخار کے باعث اسپتال میں داخل کر دیے گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو آج شام بخار اور کم زوری کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔منموہن سنگھ کو دارالحکومت دہلی کے آل انڈیا اسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کیا گیا ۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری انچارج اطلاعات نے ٹوئٹر پر کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کا معمول کے مطابق علاج ہو رہا ہے، اور ان کی حالت مستحکم ہے۔انھوں نے سابق وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے بے بنیاد افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، اور ضرورت پڑی تو تازہ صورت حال کے بارے میں ہم مطلع کر دیں گے۔

تازہ ترین