• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا قیدیوں، جیل عملے کیلئے ساڑھے 5 ارب کا پیکیج، سزاؤں میں 2 ماہ عام معافی کا اعلان

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے قیدیوں اورجیل عملے کیلئے 5ارب50کروڑ روپے کے خصوصی پریزن پیکیج کا اعلان کردیا ہے سزاوںمیں 2ماہ عام معافی کا اعلان بھی کیا گیا ہے،۔وزیراعلیٰ نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قیدیوں اورجیل عملے کیلئے خصوصی پیکیج کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ1894کے 127سالہ پرانے جیل قوانین، قواعد اور روایات کو تبدیل کیا جائے گا۔ قیدیوں کیلئے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور انھیں مفید شہری بنایا جائے گا ،انھوں نے کہا قیدی قابل نفرت نہیں ہوتے،صرف جرم قابل نفرت ہوتاہے۔قیدی انسان ہیں اورانسان قابل صلاح ہوتا ہے۔

تازہ ترین