• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور کا بیٹے کی مبارک باد دینے والوں سے اظہار تشکر

سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو نے پیغام میں لکھا کہ بیٹے کی پیدائش 8 نومبر کو ہونی تھی، لیکن دس اکتوبر کو دنیا میں آکر اس نے ہم سب کو حیران کردیا۔ بیٹا فی الحال انتہائی نگہداشت میں ہے، اس کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر کو ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کیا تھا۔ 

تازہ ترین