بیجنگ (جنگ نیوز )چین کے سرکاری میڈیا نے بھارت کو واضح کیا ہے کہ اگر اس سے جنگ ہوجاتی ہے تو اس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تفصیلا ت کے مطابق چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے لکھا کہ اگر جنگ ہوئی تو بھارت اس میں ہار جائے گا۔
فرانس کے وزیراعظم نے ملک بھر میں بڑھتے مظاہروں کے بعد ہائی اسکول کی کلاسوں میں ہفتے بھر کیلیے پڑھائی معطل کردی۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے مذاکرات کر رہا ہے، امریکا کو یہ معلوم نہیں کہ ایران میں فیصلے کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے؟ یہ واضح نہیں کہ ایران کے طاقت کے ڈھانچے میں ان دونوں کے پاس کتنے اختیارات ہیں؟
سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے میزائل حملوں کے خدشات یمن کے دارالحکومت صنعاء، صعدہ اور عمران سے درپیش ہیں جو گروپ کے زیرِ کنٹرول علاقے ہیں۔
ملائشیا کی توانائی کمپنی پیٹروناس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد توفیق نے خبردار کیا ہے کہ موسم سرما میں بین الاقوامی ایل این جی مارکیٹ سخت بحران کا شکار ہوسکتی ہے.
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گزشتہ روز گھر میں فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے معاملے میں ملوث مقتول کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے لیڈروں کا دوسرا گروپ بھی جاچکا، میرے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ آخر ملک کو کون چلا رہا ہے؟
فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے حکومت پاکستان سے جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے مسئلے سے ہنگامی طور پر نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ربیع سیزن میں پانی کی 22 فیصد کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے اعلامیے کے مطابق پانی کی قلت پنجاب اور سندھ میں مساوی طور پر تقسیم ہو گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا خیبر پختونخوا سے اسلام آباد لانگ مارچ جاری ہے، وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو احتجاجی سرگرمیوں اور لانگ مارچ پر بریفنگ دے دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا میں سرکاری امور اور فیصلہ سازی متاثر ہو رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے لیے تعینات پولیس اہلکار سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگیا۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جنید اکبر کے لائحہ عمل پر کہا کہ پی ٹی آئی کے 36 ارکان قومی اسمبلی استعفیٰ نہیں دیں گے۔
سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ توانائی، صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں 70 فیصد سعودی شہریوں کو روزگار دینے کا ہدف مقرر ہے۔
حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا۔