• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی نازیبا ویڈیوز، ڈاکٹر کا ریمانڈ، نوکری سے بھی برطرف

لاہور(نمائندہ جنگ) جوڈیشل مجسٹریٹ نےلیڈی ڈاکٹرز، نرسوں اور دیگر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار جناح ہسپتال کے ڈاکٹر عبداللہ کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،جبکہ ملزم کو نوکری سے بھی برطرف کردیا گیا،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن میں ڈاکٹر عبداللہ حارث کی برطرفی کی وجہ صرف غیر مناسب رو یہ بتایا گیا ،پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تمام ریکوری کرلی گئی ہے ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں، اسکو جوڈیشل کر دیا جائے، عدالت نے اس سے اتفاق کرتے ہوے ملزم ڈاکٹر عبداللہ کو 14 روزہ کے لیے جیل بھیج دیا ۔ علاوہ ازیں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے جناح ہسپتال کے پی جی آر ڈاکٹر عبداللہ حارث کو نوکری سے برخاست کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید