• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوگنگ اور سپرے کا کام جلد مکمل کیا جائے، چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) اسلام آباد میں ڈینگی کے پھیلاؤ روکنے کے لیے اتھارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ فارمیشنز کو ہدایت کی کہ شہر کے باقی علاقوں میں فوگنگ اور سپرے کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ دریں اثناء چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے گزشتہ روز نئے زیر تعمیر ون ونڈو آ فس کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ون ونڈو کے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرکے آپریشنل کیا جائے ۔
تازہ ترین