• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے پولیس کا قابضین کیخلاف آپریشن‘ ہزاروں فٹ زمین واگزار

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی کی ہدایت کی روشنی میں ایس پی ریلوے پولیس کوئٹہ وزیر علی کی سربراہی میں ریلوے اراضی قابضین سے واگزار کرانے کیلئے جوائنٹ روڈ پر آپریشن کیا گیا اس موقع پر اے ای این کوئٹہ بدرالعارفین شاہد،پی ڈبلیو ون ارسلان اور ریلوے پولیس و ضلع پولیس کی مدد سے جوائنٹ روڈ پر ریلوے زمین جس پر چھپڑے و ریڑھی بانوں نے قبضہ کیا ہوا تھا جبکہ فٹ بال گرائونڈ سے بھی ملحقہ سبزی منڈی کو خالی کروا کر واگزار کروالیا گیا۔ اس موقع پر اے سی محمد زوہیب ، ایس پی ریلوے پولیس وزیر علی، ای آر پی ضیاء الرحمان، پی آئی ایس ایچ او محمد اشرف بمعہ نفری موجود تھے۔آپریشن کے دوران 2پٹرول پمپ سیل اور فٹ بال گرائونڈ سے ملحقہ ریلوے 49402 مربع فٹ زمین جس کی مالیت 8 کروڑ 39 لاکھ 83 ہزار 400 بنتی ہے ۔ایس پی ریلوے پولیس نے آپریشن جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی تمام زمین واگزار کرائی جائے گی جس پر قبضہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین