• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کےسامان اور نقدی سےمحروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سےمحروم ہوگئے۔پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔تھانہ گلگشت کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے تیمور کی دکان کی چھت میں نقب لگا کر نقدی و دیگر سامان کل مالیت دو لاکھ روپے چوری کر لیا۔اسی تھانہ کی حدود میں نامعلوم افراد سلیم کا موبائل فون چوری کرکے لے گئے۔مظفر آباد سے مدثر،اور اللہ بخش کی مو ٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے وسیم سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔سبزہ زار میں نامعلوم افراد نے کبیر سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔عثمان آباد گلی نمبر 5 سے نامعلوم افراد بابر سے 20 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔شاہ شمس کالونی میں نامعلوم افراد نے عارف سے 10 ہزار نقدی چھین لی۔
تازہ ترین