• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹری ورکرز کی بھرتی التواء کا شکار ہونے سے صفائی آپریشن شدید متاثر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سینٹری سٹاف کی کمی سے دوچار ہو گئی ، سینٹری ورکرز کی بھرتی التواء کا شکار ہونے سے صفائی آپریشن شدید متاثر ہو رہا ہے جبکہ انفورسمنٹ سیل کو شاہراہوں پر کوڑا کرکٹ اور ملبہ پھینکنے والے افراد کے خلاف جرمانے عائد کرنے کے اختیارات بھی تاحال نہ مل سکے - تفصیلات کے مطابق ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا سینٹری سٹاف کی کمی کا دیرینہ مسئلہ حل نہ ہو سکا ، سینٹری ورکرز کی بھرتی کا عمل التواء کا شکار ہونے سے شہر بھر میں صفائی آپریشن بری طرح متاثر ہو رہا ہے ، دوسری جانب صفائی عملہ کی من مانیاں بھی جاری ہیں ، جس کی وجہ سے گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگنا معمول بن چکا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ شاہراہوں پر کچرا اور تعمیراتی ملبہ پھینکنے والوں پر جرمانے عائد کرنے کے لئے انفورسمنٹ سیل تشکیل دیا گیا تھا ، جسے اختیارات نہ ملنے کی وجہ سے جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ بھی شروع نہیں ہو سکا اور شہری غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں پر کوڑا اور ملبہ پھینک رہے ہیں۔
تازہ ترین