• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود کو حوصلہ رکھنے کا مشورہ دیتی ہوں: شہناز گِل

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ اور اداکار سدھارتھ شکلا کی گرل فرینڈ شہناز گِل خود کو حوصلہ رکھنے کا مشورہ دینے لگیں۔

شہناز گِل، جو اس وقت اپنی آنے والی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس ضمن میں اُنہوں نے حال ہی میں اپنی فلم کی پروموشن کے دوران خصوصی انٹرویو دیا ہے جوکہ سدرھاتھ شکلا کی موت کے بعد اُن کا پہلا انٹرویو ہے۔

 یہ انٹرویو اُنہوں نے اپنی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کے ساتھی اداکار دلجیت دوسانج اور سونم باجوہ کے ساتھ دیا تھا۔ 

اب سوشل میڈیا پر اس انٹرویو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جسے دیکھ کر ’سدناز‘ کے مداح جذباتی ہوگئے ہیں۔

ویڈیو میں شہناز گِل کو پنجابی میں یہ کہتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے کہ ’میں اپنے آپ کو ’حوصلہ رکھ‘ کہنا چاہتی ہوں۔‘

شہناز گِل کی یہ بات سُن کر اُن کے مداح اُنہیں مزید حوصلے دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اُن کے لیے محبت بھرے پیغام جاری کررہے ہیں اور اُنہیں باہمت اور مضبوط خاتون قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہناز گِل اپنے بہترین دوست اور اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے تقریباََ ایک ماہ بعد کام پر واپس آئی ہیں اور اُنہیں واپس دیکھ کر مداح بہت خوش ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے جس کے بعد سے اُن کی گرل فرینڈ شہناز گِل شدید صدمے میں تھیں۔

خیال رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی تھی۔

تازہ ترین