• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ آج سینیاریو میچ کے بجائے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن شام 5 بجے شروع ہوگا اور 2 گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن میں کھلاڑی نیٹ سیشن کریں گے۔

کرکٹ بورڈ نے کہا کہ قومی اسکواڈ کل صبح 11 بجے دبئی روانہ ہوگا جس کے لیے اسکواڈ کل صبح 7 بجے مقامی ہوٹل سے ایئرپورٹ کے لیے نکلے گا۔

بورڈ کے مطابق اسکواڈ کی گزشتہ روز کی گئی کووڈ ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آئی ہے۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہو گا، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، قومی کھلاڑی اپنے تیسرے میچ میں 29 اکتوبر کو افغانستان کے مدِمقابل ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہو گا۔

تازہ ترین