• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعیناتی کا عمل متنازع بنانا انتہائی نامناسب ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات عمومی روایت ہے، ایسے عمل کو بھی متنازع بنانا انتہائی نامناسب ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اب کہا جا رہا ہے وزیراعظم نئےڈی جی آئی ایس آئی کیلئے انٹرویو کریں گے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات عمومی روایت ہے، ایسے عمل کو بھی متنازع بنانا انتہائی نامناسب ہے۔

تازہ ترین