• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 2300روپے فی تولہ کا بڑا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1771ڈالر سے بڑھ کر 1800ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2300روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 19ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 1972روپے کے اضافے سےایک لاکھ 2ہزار 23روپے ہو گئی ہے،چاندی کی قیمت بھی 30روپے فی تولہ کے اضافے سے 1430روپے فی تولہ ہو گئی۔

تازہ ترین