• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدمیلادالنبیﷺ کا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کراچی پریس کلب میں کہا کہ کراچی میں مرکزی جلو س میلا د النبی بروزمنگل 12 ربیع الاول تین بجے سہ پہر بولٹن مارکیٹ سے علماء و مشائخ کی قیادت میں برآمد ہوگا۔جوایم اے جناح روڈ کے راستے نشتر پارک پہنچے گا جہاں عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس سے علماء کرام و قائدین اہلسنّت خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شمع رسالت کے پروانے پورے جوش و خروش اور عقیدت و محبت سے گھروں اور دفتروں پر چراغاں کریں۔

تازہ ترین