• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے کار کنوں کو اعتماد میں لینے کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے انہیں سیاسی معاملات پر نگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے، اس سلسلے میںایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسینیٹر فیصل سبزواری نے گلشن ،گلستان جوہر اور سوسائٹی ٹائونز سے تعلق رکھنے والے کارکنان کے بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ تبدیل ہورہی ہے جس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔رابطہ کمیٹی کے رکن ابو بکر صدیقی نے لانڈھی میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت تقاضہ کر رہا ہے کہ مہاجر قوم کا مقدمہ پوری صلاحیت اور توانائی کے ساتھ لڑا جائے اور جنوبی سندھ صوبے کی جدو جہد کو تیز کیا جائے ۔ڈیفنس کلفٹن میں کارکنان کے اجلاس سے رابطہ کمیٹی کے رکن محفوظ یار خان نے کہا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ہمارے اجداد نے لازوال قربانیوں کے بعد یہ وطن حاصل کیا ہے ۔

تازہ ترین