• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی‘ ڈاکٹر قدیر کو خراج عقیدت کی قرارداد متفقہ منظور

اسلام آباد(اے پی پی)قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن میں شامل پارلیمانی جماعتوں نے پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، مسلم لیگ (ن) کے رکن پرویز ملک اور اداکار عمر شریف کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کو استحکام اور عظمت کی بلندی پر لے کر گئے جبکہ قومی اسمبلی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ان کے کردار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جنازے میں وہ خود شریک ہوئے، وہاں پر لوگوں کا ایک جم غفیر امڈ آیا تھا۔

تازہ ترین