• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں جہاز پر کام کرنے کی اجازت مل گئی

کوئٹہ (آن لائن)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 5ماہ سے کھڑے جہاز پر کام کرنے کی اجازت مل گئی ۔کیس سے متعلق سماعت کے دوران سینئر سول جج حب چوکی نے کلیئرنس کا عمل مکمل نہ ہونے پر برہمی کااظہار کیا ،جے آئی ٹی میں جہاز میں کیمیکلز سمیت مضر صحت مواد کی موجودگی کاکوئی ثبوت نہ مل سکا ۔تفصیلات کے مطابق عدالت سینئر سول جج حب چوکی نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 5ماہ سے کھڑے جہاز پر کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں تمام محکمات کو ہدایت جاری کی کہ جلد اپنی محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں تاکہ جہاز کو توڑنے کا عمل شروع کیا جاسکے۔
تازہ ترین